اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالی سے سیکیورٹی واپس بلوا لی گئی ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بنی گالہ میں سابق وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم پچھلے کئی ماہ سے اسلام آباد میں مقیم نہیں ہیں۔ ترجمان کے مطابق ان کی غیر موجودگی میں اسلام آباد پولیس یا دیگر صوبوں کی پولیس نہیں لگائی جا سکتی۔