کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو آگے آنے اور صوبے میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دےدی ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کی کراچی میں سعودی عرب کے تاجر مزین ایم المعلم سے ملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت ، وفود کے تبادلوں ،صوبہ میں سرمایہ کاری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ آزمائش کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پاکستان برادر ملک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ سعودی سرمایہ کار صوبہ میں سرمایہ کاری کریں۔سعودی تاجر مازن ایم المعلم نے تسلیم کیا کہ صوبے کے مختلف شعبے سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ہیں۔ملاقات میں دو طرفہ تجارت، وفود کے تبادلے، سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔