اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )تھانہ کوہسار پولیس نے فواد چوہدری سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے مقدمے میں مزید لوگوں کو شامل تفتیش کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری سے ابتدائی سوال کیا گیا کہ کس کے کہنے پر یہ بیان دیاجس پر فواد چوہدری نے کہاکہ کسی کے کہنے پر ایسا بیان نہیں دیا جو محسوس کیا وہ ہی بولا ۔ دوسرا سوال کیاگیاکہ آپ کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ کہاں ہیں؟ فواد چوہدری نے جوراب دیاکہ موبائل فون گرفتاری کے وقت میرے پاس تھا لیپ ٹاپ گھر پر ہو گا۔ تیسرا سوال کیا گیاکہ کیا ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا درست بات ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ کوئی انتشار پھیلانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی میرے الفاظ سے بغاوت ثابت ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے فواد چوہدری سے ابتدائی سوالات کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔