کراچی (بیورورپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے 2001 سے 2005 تک بحیثیت سٹی نائب ناظم شہر کراچی کی عملی ترقی و تعمیر کی ہے عوامی مسائل حل کرانا آتے ہیں اس لئے این اے 240 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ کے امیدوار سید فیضان انیسں کو میدان میں اتارا ہے شہر کراچی کو کھنڈر بنانے والے اس حلقے کی عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں لیکن عوام سمجھ چکے ہیں کہ مسلسل اقتدار میں رہنے کے باوجود انکے مسائل جوں کے توں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ لانڈھی و کورنگی عوام پاکستان بنانے والی جماعت مسلم لیگ کے امیدوار انجینئر سید فیضان انیسں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں وعدہ کرتے ہیں کہ انکے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرانا ہماری ذمہ داری ہوگی طارق حسن نے کہا کہ این اے 240 کے الیکشن میں انجمن تاجرران بابر مارکیٹ. قریشی برادری. انصاری فاؤنڈیشن کے زین انصاری و دیگر عہدیدران سے مسلم لیگ (ق) کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان. جنرل سیکرٹیری چوہدری مظہر اقبال. صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ. نعیم خان. خرم شاہد میئو ایڈوکیٹ. محمد ریئسں اور این اے 240 کے امیدوار انجینئر سید فیضان انیسں.الطاف اعوان کی ملاقاتیں اور انکی جانب سے تعاون کی یقین دہانیاں حوصلہ افزا ہیں ان شاء اللہ عوامی ووٹ کی طاقت سے سید فیضان انیسں اس حلقے سے کامیاب ہونگے.