اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنمااور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر غیر اخلاقی، غیر جمہوری، غیر قانونی اور غیر شرعی کام کرکے ڈھٹائی سے اس کا دفاع کرنا پی ٹی آئی قیادت کا طرہ امتیاز ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ان پر شیاطین اترتے ہیں، تبدیلی کی حشیش پلا کر سازشی بہروپیے نے بہت سا شر اور گمراہی پھیلائی ہے۔ اپنے غلیظ قول و فعل سے ریاست ِ مدینہ کے مقدس نام کی بار بار توہین کی،ریاست پاکستان کی بنیادیں کمزور کیں ،اب مکافات ِ عمل کاوقت ہے۔