ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رواں سال رمضان المبارک کا آغاز امکانی طور پر 23 مارچ کو ہو گا۔ تیس دن کے روزے ہونے کی صورت میں عیدالفطر کے لیے امارات میں تعطیلات 20 اپریل سے 23 اپریل تک ہوں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس امر کا اظہار امارات کی آسٹرونومیکل سوسائٹی نے کیا تاہم اس اعلان کے ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا گیا ہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کی متعین تاریخوں کا اعلان قریبی دنیوں رویت ہلال کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔آسٹرونومیکل سوسائٹی کے اعلان کے مطابق اگر رمضان کے اس سال 30 روزے ہوئے تو 21 اپریل بروز جمع البارک کو رمضان المبارک کا اختتام ہو گا۔یہ بھی کہا گیا کہ سعودی عرب میں بھی رمضان اور عید الفطر انہیں تاریخوں میں آئیں گے۔ اسی طرح اس موقع پر تعطیلات بھی اکٹھی ہوں گی۔ واضح رہے امارات میں پچھلے سال رمضان المبارک کا آغاز یکم اپریل کو ہوا تھا۔آسٹرونومیکل سوسائٹی کے مطابق اسلامی کیلنڈر 12 ماہ پر محیط ہے اور اس کے ہر سال شمسی سال کے مقابلے میں دس دن کا فرق ہوتا ہے۔ کیونکہ شمسی سال 365 دنوں پر پھیلا ہوتا ہے اور قمری سال 354 یا 355 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔اس لیے شمسی کیلنڈر کو سامنے رکھا جائے تو رمضان کی آمد ہر سال دس دنوں کے فرق سے ہوتی ہے۔ اسی کا اثر عیدالفطر پر بھی آتا ہے۔ امارات میں عید الفطر کے بعد سال 2023 کے دوران پانچ دیگر مواقع پر ہوں گی۔عیدالفطر کے بعد اگلی پہلی ایم تعطیل یوم عرفات یعنی حج کے موقع پر ہو گی۔ اس کے ساتھ عیدالالضحی کی تعطیلات جڑی ہوں گی ۔ امکانی طور پر یہ چھٹیان 28 سے 30 جون تک رہیں گی۔اس کے بعد 21 جولائی کو نئے قمری سال کے سلسلے میں عام تعطیل کی جائے گی ۔