کراچی۔ (نمائندہ خصوصی):چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کے اہلکاور ں کو عسکری اعزازات دیئے ۔جاری اعلامیہ کے مطابق کراچی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں کموڈور محمداسد اقبال، کموڈور ریحان علی،کموڈور محمد اشرف، کموڈور چوہدری ہارون علی، کموڈور محمد مرسلین،کموڈور عابد حسین اور کیپٹن ذیشان علی کوستارہ امتیا ر(ملٹری) دیئے گئے۔ تمغہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کیپٹن حمیدسلطان، کمانڈر ظفر عباس واہلہ، کمانڈر جہانزیب علی،کمانڈرمحمدابراریونس، لیفٹیننٹ کمانڈر بینش اعجاز،لیفٹیننٹ کمانڈر محمد سمیر ارشاد اور لیفٹیننٹ کمانڈر محمد فہیم شامل تھے۔تمغہ بسالت کے وصول کنندگان میں لیفٹیننٹ کمانڈر عبدالحمید اور لیفٹیننٹ کمانڈر ارقم نوید شامل تھے۔امتیازی سند وصول کرنے والوں میں کیپٹن عمرحیات، کیپٹن کامران جبار، راشد علیINTA-IV اور زاہداقبال AAA-IIشامل تھے۔علاوہ ازیں 28 سی پی اوز اور سیلرز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 6تمغہ خدمت (ملٹری)،15تمغہ خدمت (ملٹری)I- I اور7 تمغہ خدمت (ملٹری)I- II تفویض کیے گئے۔ پاک بحریہ کے 50 افسران، سی پی اوز / سیلرز اور سویلینز کو امیرالبحر کی جانب سے ستائشی خطوط بھی دئیے گئے۔ تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعدادنے شرکت کی