اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر محسن رضا نقوی کو مبارک دی اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے،عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اس ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے،میری دعا ہے کہ وہ اس آئینی و عوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر آپ کی تقرری کا خیرمقدم کرتا ہوں ،وزیراعظم نے نگران وزیر اعلی پنجاب کے لئے نیک تمناوں کا اظہارکیا ہے۔