کوئٹہ (نمائندہ خصوصی )شمالی بلوچستان میں سخت سردی کا راج منگل کو بھی جاری رہا ،زیارت میں درجہ حرارت منفی 17.8 سینٹی گریڈ تک گر گیا۔بلوچستان کے پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ سمیت چمن اور زیارت کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، رابطہ سڑکیں بند ہونے سے خوراک، ادویات کی قلت پیدا ہو گئی۔بلوچستان میں شدید موسم کے باعث پاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔دوسری جانب پنجاب اورسندھ میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے کراچی میں صبح سویرے یخ بستہ ہوائیں گھلنے لگی۔