لندن( نیٹ نیوز ) لندن میں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما عبدالعلیم خان نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے میڈیا سے گفتگو میں علیم خان کا کہنا تھاکہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، نوازشریف سے اچھےتعلقات ہیں، اس لیے جب بھی لندن آتا ہوں تو ان سے ملاقات کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج بھی ہماری ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے۔علیم خان نے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کیلئے نیک خواہشات ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ میں کوئی پارٹی نہیں بنارہا، نہ کسی پارٹی میں جارہا ہوں۔