اسلام آباد
(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیربرائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہےکہ صحت کا شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وفد نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو صحت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کا شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈریپ کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔
ملاقات میں پی پی پی ایم اے کے چیئرمین قاضی محمد منصور دلاور نے کہاکہ صحت کے شعبے میں موجودہ حکومت کے عملی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔