رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی ) رحیم یار خان کے کچے کے ڈاکو اب سوشل میڈیا پرنوجوانوں کو موبائل فون پرخواتین کی آواز میں محبت کے جال میں پھنساکر اغوائکرنے کے نئے طریقے ایجاد کرلئے رحیم یار خان پولیس نے بھی ڈاکووں کے خلاف آپریشن تیز کردئیے اب تک سات ڈاکو ہلاک جبکہ پنجاب بھر کے 25 سے زائد افراد کو اغواء ہوئے سے بچالیا پولیس ذرائع کے مطابق کچے کے ڈاکووں نے موبائل فون پر خواتین کی آواز میں مردوں سے اظھار محبت کے جال میں پھنسانے کا نیا سلسلہ جاری کیا ہواہے ڈاکووں نے سوشل میڈیا کا استعمال کرکے خواتین کی آواز میں دوستی کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو کچے کے مختلف علاقوں میں بلاتے ہیں اور اغواءکرکے بھاری تاوان وصول کرکے اورجسمانی چھترول کے بعد چھوڑ تے ہیں پولیس نے بھی عوام کو خبردار کیا ہے کہ کسی کے جھانسے میں نہ آئیں رحیم یار خان پولیس کا ان اغواء کار ڈاکوو¿ں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے جس میں نئی ٹیکنولوجی کا استعمال کرکے ڈاکووں کا خاتمہ یقینی بنایا جارہاہے اب تک سات ڈاکووں کو پولیس مقابلے کے بعد ہلاک کردیاگیا ہے جبکہ ڈاکووں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے پولیسں کے بہادر زخمی جوانوں کے حوصلے بلند ہیں ان ڈاکووں کا خاتمہ یقینی بنایا جارہاہے