واشنگٹن۔(نیٹ نیوز):امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مزید جدید راکٹ سسٹم بھیجے گا جس سے یوکرین کی اہم اہداف کو نشانہ بنا سکے گا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا یوکرین کو مزید جدید راکٹ سسٹم اور جنگی سازوسامان فراہم کرے گا جو یوکرین کو جنگ کے میدان میں اہم اہداف کو زیادہ درست طریقے سے نشانہ بنانے کے قابل بنائے گا۔
ایک امریکی عہدیدار جنہوں نے اپنانام واضح کیے بغیر بتایا کہ جدید راکٹ سسٹم ہتھیاروں پر مبنی 700 ملین ڈالر کے امدادی پیکج کا حصہ ہے جس میں گولہ بارود، کاؤنٹر فائر ریڈار، فضائی نگرانی کے حامل متعدد ریڈار، چھوٹے قسم کے ٹینک شکن میزائل ، اینٹی آرمر ہتھیار ، فوجی گاڑیاں اور سپیئر پارٹس بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا یوکرین کو ہائی موبیلٹی آرٹیلری راکٹ سسٹم (ایچ آئی ایم اے آر ایس) اس شرط پر فراہم کر رہا ہے جب یوکرین نے روس کے اندر حملہ کرنے کے لیے ان میزائلوں کا استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے کہا کہ جدید راکٹ سسٹم کی فراہمی سے یوکرین اہم اہداف کو نشانہ بنا سکے گا۔