اسلام آباد(نیٹ نیوز):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کی کاروباری برادری کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کو دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت میں تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔
بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات کے ٹویٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انقرہ میں ترکی بزنس کونسل سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم حقیقی اور مخلصانہ طور پر ترکی کی کاروباری برادری کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہمارے بھائی چارے کو دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت میں
تبدیل کیا جا سکے۔