لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کی جانب سے پارٹی کے خلاف واضح لائن لینے پر ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں نوٹس بھجوایا جائے گا۔ مزید کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا شکوہ جائز ہے اور ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔