سانگھڑ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کیڈٹ کالج سانگھڑ کے 26ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ وفاقی وزیر شازیہ مری کی آمد پر کمانڈنٹ کیڈٹ کالج سانگھڑ اور پرنسپال کموڈور ذیشان علی نے خوش آمدید کیا اور کیڈٹس نے انہیں گارڈ آف آنر کے ساتھ والہانہ استقبال کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کیڈٹ کالج سانگھڑ کے احاطے میں 100 کلو واٹ سولر سسٹم کی تنصیب کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج سانگھڑ کو ایک تسلیم شدہ تعلیمی ادارے میں تبدیل کرنے پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، جہاں صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبا کو کالج میں معیاری اور جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہے،مجھے کیڈٹ کالج سانگھڑ کے اس 26ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب میں شرکت کرکے بہت خوشی محسوس ہو رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج سانگھڑمیں مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں کی محنت کو ساراتی ہو ۔ سندھ حکومت ایجوکیشن کے شعبے کی ترقی کیلے کوشاں ہے سندھ حکومت نے ایسے تعلیمی ادارے قائم کیے ہیں جو کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں معیاری اور جدید تعلیم مہیا کر رہی ہیں، شازیہ مری نے کہاکہ سندھ حکومت صوبے میں عوام کے خدمت کیلئے سنجیدہ ہے اچھڑو تھر سمیت دوردراز ، پسماندہ علاقوں میں بجلی اور پانی دیگر سہولیات مھیا کیے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم وفاقی حکومت کا حصہ بن کر بھی عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ہمیں ملکر پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔ مزید کہا کہ ینگ کیڈٹ کو یہ پیغام دو گی کہ قائد اعظم کے اقوال کو یاد رکھے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔