اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )معیشت کو قابو میں لانے کےلئے زرمبادلہ کے ذخائر نہیں اور اربوں ڈالرز کی لگڑری گاڑیاں درآمد ہونے لگیں ۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا دسمبر 1 ارب 16 کروڑ ڈالرز سے زائد کی گاڑیاں، موٹر سائیکل بسیں اور دیگر ٹرانسپورٹ درآمد کی گئیں، درآمد کی گئی گاڑیوں میں لگڑری کاریں موٹر سائکل بسیں ٹرک اور ہیوی وہیکل شامل ہیں ۔ دستاویز کے مطابق 6 ماہ کے دوران 8 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ائیر کرافٹ، بحری جہاز اور کشتیاں درآمد کی گئیں۔دستاویز کے مطابق 6 ماہ کے دوران 7 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز کی لوڈر گاڈیاں درآمد کی گئیں۔ دستاویز کے مطابق 6 ماہ کے دوران 3 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز کی کاریں درآمد کی گئیں،صرف دسمبر 2022 میں 52 لاکھ 32 ہزار ڈالرز کی کاریں درآمد کی گئیں،6 ماہ کے دوران 9 لاکھ 15 ہزار ڈالرز مالیت کے موٹر سائیکل درآمد کئے گئے۔