بیجنگ (نیٹ نیوز )ورلڈ اکنامک فورم کے2023کے سالانہ اجلاس کے دوران، تجارت اور ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس کی سیکرٹری جنرل ریویکاگرین اسپین نے کہاہے کہ چین کی ترقی اور کھلے پن نے دنیا کو اچھی خبریں دی ہیں۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق گرین اسپین نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی ڈی کپلنگ عالمی ترقی کے لیے سازگار نہیں ہے۔دنیا کو عالمی اقتصادی نظام کے مشترکہ اجزا کے طور پر چین اور امریکہ کی ضرورت ہے، جو ترقی پذیر ممالک کے لیے بہت اہم ہے۔ چین کا ”بیلٹ اینڈ روڈ“انیشیٹو ترقی پذیر ممالک کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر سکتا ہے اور انہیں صنعتی کاری اور اپنے پیداواری ڈھانچے کو متنوع بنانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ریویکا گرین اسپین نے کہاکہ ہم نے 2023میں جو کچھ اچھی خبریں سنی ہیں، ان میں چین سے آنے والی اچھی خبریں بھی شامل ہیں، اور ان کو ڈیووس فورم کے دوران بھی محسوس کیا گیا ہے۔ یہ ترقی پذیر ممالک کے لیے بلاشبہ اچھی خبر ہے، کیونکہ چین دوسرے ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔