اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )2008سے 2022کے دوران مختلف وزرائے اعظم کے کیمپس آفسز پر26.014ملین روپے کے اخراجات آئے،2008-2012کے دوران کیمپس آفسز پر16.308ملین روپے،2013-2018کے دوران 9.706ملین روپے کے اخراجات آئے۔ وزیر انچارج برائے وزیراعظم آفس نے تحریری طور پر سینیٹ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 2008-2012کے دوران سید یوسف رضا گیلانی کے وزارت عظمیٰ کے دوران اسٹیٹ گیسٹ ہاو¿س لاہور اور182&189-Yڈی ایچ اے لاہور کے کیمپس آفسز پر 10.801ملین روپے،راجہ پرویز اشرف کے وزارت عظمیٰ کے دوران سانگھڑ ہاو¿س، چکوال روڈ کیمپ آفس پر 5.507ملین روپے کے اخراجات آئے۔ سال 2013-2018کے دوران محمد نواز شریف کے وزارت عظیٰ کے دوران جاتی امرائ ، لاہور کیمپ آفس پر4.544ملین روپے اور شاہد خاقان عباسی کے وزارت عظمیٰ کے دورانH#4 street17,F-7/2اسلام آباد کیمپس آفس پر 5.162ملین روپے کے اخراجات آئے ہیں۔ وزیر انچار ج وزیراعظم آفس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کوئی کیمپ آفس قائم نہیں کیا اور سال2019-2022کے دوران وزیراعظم کیمپ آفس پر اخراجات صفر ہے۔ وزیر انچارچ وزیراعظم آفس نے تحریری طور پر ایوان کو آگاہ کیا کہ کابینہ ڈویڑن کے مطابق2019-21کے دورانVVIPہیلی کاپٹر مشینوں پر وزیراعظم دفتر(انٹرنل)ہدایات کے تحت6ایوی ایشن اسکوارڈن کی طرف 946.3ملین رقم خرچ کی گئی۔