کراچی ( نمائندہ خصوصی ) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے آرکائیو محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ بلاشبہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے منظم انداز میں تاریخی دستاویزات کو محفوظ رکھنے کے مؤثر اقدامات کئے ہیں جو خوش آئند و قابل تعریف ہیں یہ باتیں انہوں نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان میں قائم میوزیم کے دورہ کرتے ہوئے کیں اس موقع پر محکمہ آرکائیو کے اعلی افسران اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان. صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ اور دیگر بھی ہمراہ تھے جبکہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان میوزیم کی ڈائریکٹر ڈاکٹر اسماء نے محکمہ آرکائیو کے منسٹر محمد طارق حسن کو وسیع و عریض میوزیم کی نئی تعمیر شدہ عمارت. گورنرز گیلری. پاکستان کا پہلا پوسٹ بکسں. اسٹیٹ بنک گیلری. صادقین گیلری. کوئن گیلری. کرنسی گیلری. سووینئر شاپ. عارضی نمائشں ہال. دیگر شعبہ جات پر مبنی تفصیلی طور پر آگاہ کیا اس موقع پر محمد طارق حسن نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی کاوشیں قابل ستائشں ہیں حکومت سندھ محکمہ آرکائیو کو مربوط بنیادوں پر مزید منظم کریگی.