کراچی (نمائندہ خصوصی ) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کراچی نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی کارکن نجمی عالم سے یونین کونسل کا الیکشن ہار گئے ، اس سے 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا جعلی مینڈیٹ بے نقاب ہوگیا، جب ایک شخص 2018 میں رکن سندھ اسمبلی سلیکٹ کروایا گیا ، وہ یونین کونسل جیت نہیں سکتا ،