کراچی(نمائندہ خصوصی )کراچی میں گزشتہ رات رواں سال کی شدید سرد رات ریکارڈ کی گئی سردی کی یہ لہر 17 جنوری تک جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے،سردی کی یہ لہر 17 جنوری تک جاری رہے گی ۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق شہرِ قائد کے شمالی حصے میں گزشتہ رات درجہ حرارت 4 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کارجواد میمن نے بتایاکہ 16 جنوری تک کراچی میں شدید سرد موسم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواﺅں کی رفتار 10 سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جن میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔