اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سربند پولیس اسٹیشن پشاور پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے مکمل اور جڑ سے خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے پولیس افسر اور جوانوں کی شہادت پر دکھ و رنج کا اظہار کیا اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے مکمل اور جڑ سے خاتمےتک دھشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔ عارف علوی نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداءکی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔صدر مملکت نے شہداءکیلئے بلندی درجات اور اہل ِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔