اسلام آباد (نیٹ نیوز):وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور ترکی اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے اپنے شاندار روابط سے بھرپور استفادہ کریں ۔
منگل کو ترکی کے تین روزہ دورہ پر روانگی کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ علاقائی روابط ، مشترکہ ترقی اور ایک ہی منزل کا دور نئی سوچ کا متقاضی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ وہ برادر ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ اس بارے میں بات چیت کے منتظرہیں۔