اسلا م آباد(نمائندہ خصوصی )فارما سوٹیکل کمپنیوں نے ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کے خدشے کااظہارکردیا۔ذرائع کے مطابق بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے کے باعث ادویات کا خام مال درآمد کرنے میں ادویات ساز کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث جان بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔فارما سوٹیکل کمپنیوں کے مطابق ان کے پاس ادویات کی تیاری کا صرف 10روز کا خام مال باقی رہ گیا ہے، اگر حکومت نے اس جانب توجہ نہ کی تو ملک بھر میں ادویات کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔فارما کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ادویات سر اٹھاتے بحران کی جانب توجہ دے ایسا نہ ہو کہ جان بچانے والی ادویات کا بھی آٹے والا حال ہو۔