اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4روہے 49 پیسے تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی،مختلف کیٹیگریز کیلئے قیمتوں میں اضافہ 1روہے 49 پیسے 4روپے 49 پیسے تک ہوگا۔ جمعہ کو یکساں ٹیرف کے حوالے سے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا گیا ،وفاقی حکومت نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کیلئے نیپرامیں درخواست دائر کی تھی۔ نیپرا کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے27 دسمبرکو وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت کی تھی، ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر ، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال ہوئیں۔فیصلہ کے مطابق اضافی ایڈجسٹمنٹ جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔