اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )صدر مملکت نے کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی کے کیس میں ملزم کی اپیل کو مسترد کردیا۔ صدر مملکت نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار کے فیصلے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہﺅے کہاکہ نئے وکیل سے ایک بار پھر شکایت کنندہ کی جرح کرانے کی درخواست کی کوئی بنیاد نہیں ،صدر مملکت نے کیس انسدادِ ہراسیت محتسب کو حتمی فیصلے کے لئے واپس بھیج دیا۔صدر مملکت کی جانب سے انسداد ہراسیت محتسب کے فیصلے کی توثیق کی گئی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ ملزم کی طرف سے دائر اپیل شکایت کنندہ کی تکلیف اور اذیت بڑھانے کی ایک کوشش ہے ۔ عارف علوی نے کہاکہ پہلے ہی معاملے پر ملزم کی متفرق درخواستوں کی وجہ سے کافی وقت صرف ہوچکا ، قانونی چارہ جوئی کا ایک نیا دور شروع کرنا متعلقہ ایکٹ کی روح کے خلاف ہے ۔ شکایت کنندہ نے 27.05.2019 کو محتسب کے سامنے جنسی ہراساں کا کیس دائر کیا ،ملزم نے صدر کو محتسب کے 23.09.2021 کے حکم کے خلاف درخواست دائر کی ،ملزم نے محتسب کے سامنے معاملہ زیر التواءہونے کے باوجود اپیل دائر کی ۔