کراچی (نمائندہ خصوصی )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔بہادر آباد میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ 85فیصد مینڈیٹ ہے، لیکن کیا سارا رسک ہم ہی لیں۔وسیم اختر نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن گئے، عدالتوں میں گئے۔