اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ لوگ باتیں کرتے ہیں کہ مراد علی شاہ نے ڈیل کر لی ہے اور میرا کیس کراچی منتقل ہو گیا ہے، کئی سالوں سے ہم کراچی سے اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیںاور آج بھی اسلام آباد میں کھڑا ہوں،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہہم اس کیس میں پیش ہو رہے ہیں جو عوام کے مفاد کا منصوبہ تھا، نوری آباد پاور پلانٹ پروجیکٹ کے الیکٹرک کا سب سے سستا منصوبہ ہے، اس ریفرنس میں ہماری درخواست پر نیب جواب دینے سے انکاری ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عدلیہ سے درخواست ہے کہ جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں، یہ کیس بنتا ہی نہیں ہے، ورنہ 6 سال سے لٹک نہ رہا ہو، تم اپنے گھر میں بیٹھے ہو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ اسلام آباد کے چکر لگا رہا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیب سے بھی حساب کتاب ہو گا، ڈیل کرنے والے ہم نہیں، کوئی اور ہے، کسی ایک شخص کی مرضی سے الیکشن نہیں ہوں گے، اسمبلی کی مدت اگست 2023ئ تک ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی بھی کھاتے میں نہیں ہے، کرسی کا اتنا ہی شوق ہے تو پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ بن جائے، اپنی انا کی خاطر ملک کو مشکلات کی طرف دھکیل رہا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کی کوششوں سے 10 ارب ڈالرز جنیوا میں اکٹھے کیے گئے، یہ رقم سندھ کی عوام کی بہتری کے لیے خرچ ہو گی۔مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ لوکل باڈی الیکشن جنرل الیکشن سے زیادہ مشکل ہوتے ہیں، سیکیورٹی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہوگا، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کا جائزہ لیں گے