کراچی( کرائم رپورٹر )
ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ملزمان کی گرفتاری کے کیلئے ٹیم ملتان پہنچ گئی ہے تفصیلات کے مطابق سٹی ریلوے تھانے کے شعبہ تفتیش کے انچارج انسپکٹر حبیب اللہ خٹک کی قیادت میں پولیس ٹیم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ملتان پہنچ گئی
ممکنہ طور پر آج شام تک سٹی ریلوے پولیس کی ٹیم ملزمان کو لیکرکراچی روانہ ہوگی۔ریلوے پولیس حکام کے مطابق اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان عاقب،زاہد اور زوہیب کو گرفتار کرکے ملتان کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا
مقامی عدالت سے راہ داری ریمانڈ حاصل کر کے ملزمان کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔ریلوے پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی کراچی منتقلی کیلئے قانونی تقاضوں کو بھی پورا کیا جائے گا،27 مئی کو بہاؤ الدین ذکریا ایکسپریس میں ٹرین کے عملے کے تین افراد نے کراچی کی رہنے والی مسافر خاتون سے اجتماعی زیادتی کیی تھی ،ریلوے پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے تحقیقات کے بعد ممکنہ طور پر کچھ اورافراد کو بھی شامل تفتیش کیا جاسکتا ہے