کراچی(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر شہر میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی جنوبی کیپٹن (ر) سعید نے اپنے ضلع میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے دکانوں کا دورہ کیا ۔ ڈی سی جنوبی نے کریانہ دکانوں، ملک شاپ، مرغی اور گوشت، سبزی اور فروٹس کے نرخوں کا معائنہ لیتے ہوئے زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔ ڈی سی جنوبی نے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے الزام کچھ دکانیں سیل کیں۔علاوہ ازیں ڈی سی جنوبی نے اپنے ضلع میں لگائے گئے آٹے کے موبائل اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے اسٹالز پر آٹے کی سرکاری قیمت پر فروخت کا جائزہ لیا۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے شہر میں مصنوعی مہنگائی اور زخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے احکامات دیئے ہیں۔