کراچی (ایجوکیشن رپورٹر )گذشتہ سال اقراءیونیورسٹی نے 10 کروڑ روپے کی اسکالرشپس طلباءو طالبات میں تقسیم کی تھیںتاکہ متوسط طبقہ آسانی سے تعلیم حاصل کرسکے اور آج مجھے یہ جان کر خوشی ہورہی ہے کہ اقراءیونیورسٹی اس سال بھی 400 طلباءو طالبات میں اسکالرشپ تقسیم کر رہی ہے جس کی کل رقم 1 کروڑ روپے ہے۔ اقراءیونیورسٹی در حقیقت قومی اور بین القوامی سطح پر ایک عالمی درجہ بندی کی تعلیم مہیاکرنے والی یونیورسٹی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ہائرایجوکیشن آف سندھ ڈاکٹر طارق رفیع نے اقراءیونیورسٹی مین کیمپس میں منعقدہ ”اسکالرشپ ایوارڈ“تقریب میں کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ میں ماہر تعلیم و بانی چانسلر حنید لاکھانی مرحوم کی کاوشوںپر خراج تحسین پیش کرتاہوںجنہوں نے تعلیم کے معیار کو اونچا رکھنے کے لیے اس شاندار یونیورسٹی کی بنیاد رکھی اور لاکھوں نوجوان یہاں سے تعلیم کے زیور سے مستفید بھی ہورہے ہیںساتھ ہی وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کوبھی مبار کباد پیش کرتا ہوں جن کی مسلسل لگن اور شاندار قیادت کی وجہ سے آج 400 طلباءو طالبات کو اسکالرشپس حاصل کرنے کا موقع ملا جو کہ قابل ستائش اقدام ہے تاکہ تعلیم کا سفر جاری رہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ ہمارا مقصدطلباءو طالبات میں تعلیمی سرگرمیوں کی آگاہی دینا ہے کیوں کہ نوجوان نسل ہی قوم کا معمارہیںمیری ہرممکن کوشش ہے کہ اقراءیونیورسٹی میں متوسط و غریب طبقہ بھی تعلیم حاصل کرسکے اور یہی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے گذشتہ سال ہم نے 10 کروڑ روپے تک کی اسکالرشپس اقراءیونیورسٹی کے طلباءو طالبات میں تقسیم کی تھیں اب ہم اس تقریب میںبھی مزید 1 کروڑ روپے کی اسکالرشپس تقسیم کررہے ہیں جسے ہم مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔اس موقع پر سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈی جی ڈاکٹر نعمان احسن نے بھی اظہار خیال کیا ۔ تقریب کے اختتام پراقراءیونیورسٹی کے وائس چانسلر وسیم قاضی نے مہمان خصوصی سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع اورڈی جی ڈاکٹر نعمان احسن کو شیلڈو گلدستہ پیش کیا ، طالب علموں میں اسکالرسپ ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے اور شرکاءسے اظہار تشکر بھی کیا۔