اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی صادق افتخار کو قلمدان سونپ دیا ۔صادق افتخار کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشین کا قلمدان دیا گیا ہے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے ۔معاون خصوصی صادق افتخار کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا ۔