کوئٹہ( نمائندہ خصوصی)۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ ماہی گیری و ساحلی ترقی کے ساتھ
رجسٹرڈ ماہی گیروں کے لیے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی منظوری دے دی واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ ماہی گیری و ساحلی ترقی کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی محکمہ ماہی گیری کے ساتھ رجسٹرڈ ماہی گیروں کی تعداد 89886 ہے پہلے مرحلے میں گوادر اور دوسرے مرحلے میں ضلع لسبیلہ اور حب کے ماہی گیروں کو ہیلتھ کارڈ کا اجراء ہوگا ہیلتھ کارڈ کی منظوری سے ساحلی پٹی سے وابستہ ماہی گیروں کے طبی مسائل و مشکلات کا ازالہ ممکن ہوگا