لاہو ر(نمائندہ خصوصی ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) میں پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے ) ملزمان کی جعلی ڈگریوں کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ایف آئی اے کرائم سرکل نے دھوکہ دہی،ریکارڈ میں ردو بدل کے الزام میں پی آئی اے 117ملزمان کے اکاﺅنٹس منجمد کر دئیے۔ایف آئی ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی آئی اے کے جعلی ڈگری پر ملازمت کرنے والے 117 ملامین کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے اور اب جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملزمان کے اکاﺅنٹس منجمد کرکے 9 کروڑ روپے روپے کی ریکوری کر لی ہے۔پی آئی اے میں جعلی ڈگریاں والے ملازمین کیخلاف ایف آئی اے نے چالان تیار کر لیا ۔ ایف آئی اے پی آئی اے ملازمین کیخلاف تحقیقاتی رپورٹ جلد عدالت میں جمع کرائے گا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے والوں میں اسسٹنٹ، اور سپروائزر عہدے کے ملازمین شامل ہیں۔ جعلی ڈگریوں پر ملازمت دینے پر ریکروٹمنٹ بورڈ کے اعلی پی آئی اے افسران شامل ہیں۔