کابل ( نیٹ نیوز )
افغانستان میں طالبان کی حکومت اور چین کے درمیان 25 سالہ اہم اقتصادی معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔2021 میں افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد کسی بھی غیر ملکی کمپنی سے یہ افغانستان کا پہلا معاہدہ ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت اور چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کی ذیلی کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
معاہدے کے وقت طالبان حکومت کے ڈپٹی پرائم منسٹر ملا عبدالغنی برادر اور افغانستان میں چینی سفیر وانگ یو موجود تھے۔