کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کراچی کے پہلے کانووکیشن کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ چیئرمین سندھ ٹیکنیکل بورڈ ڈاکٹر مسرور احمد شیخ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ چانسلر جناح یونیورسٹی اور ایڈمنسٹریٹر جناح پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ وجیہ الدین نے تقریب کی صدارت کی۔ پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ اور دیگر مقررین نے ادارے کی61سالہ تاریخ،نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔کانووکیشن میں تمام ٹیکنالوجیز میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر نے والے طلباءو طالبات میں سونے ، چاندی اور کانسی کے تمغےاور اسناد تقسیم کی گئیں۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر قمر العارفین،صدر انجمن اسلامیہ رضی الدین احمد،جی۔ایم،فوجی فرٹی لائزر بن قاسم،محمد عبدالباری و دیگرسمیت طلباءوطالبات اوران کے والدین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔جناح پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ گزشتہ 61 سال سے ٹیکنیکل تعلیم کی خدمت سر انجام دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں کو تاج بینقیٹ میں پہلا کانووکیشن منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی چیئر مین سندھ ٹیکنیکل بورڈ ج ڈاکٹر مسرور احمد شیخ اور صدارت وجہیہ الدین احمد ، چانسلر جناح یونیورسٹی (برائے خواتین) و ایڈ منسٹریٹر جناح پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ نے فرمائی۔جناح پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل / ایگزیکیٹو ڈائریکٹر جناب پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے پہلے کانووکیشن میں آئے ہوئے تمام مہمانان گرامی وشرکا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اور ادارے کی نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں پر روشنی ڈالی۔ طلباءوطالبات کے ساتھ ساتھ والدین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ پہلے کانووکیشن میں نمایا کامیابیاں حاصل کر نے والے اول ، دوئم اور سوئم طلباءو طالبات میں شیلڈ وسرٹیفیکٹ دیئے گئے۔ الحاج ریاض الدین احمد میڈل تمام ٹیکنالوجیز میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر نے والے طلباءو طالبات میں سونے ، چاندی اور کانسی کے میڈل اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔