فیصل آباد(نمائندہ خصوصی )لاکھوں ٹن گندم ، بڑے پیمانے کپاس ،گنا،چاﺅل دیگر اجناس پیدا کرنے والا پاکستان دنیابھر زرعی ممالک میں سر فہرست ہے جس کی زرعی اراضی تیزی سے ایک سازش کے تحت رہائشی کالونیوں میں تبدیل کی جارہی ہے رقبہ کو رہائشی کالونیوںمیں تبدیل کرنے والے اورعوام کو پراپرٹی کے کاروبار کی طرف مائل کرنے والے خفیہ ہاتھ اس پاکستان کے مجرم ہیں۔ لوگ نئی فیکٹری لگانے کی بجائے اپنا سرمایہ کسی نئی رہائشی سکیم میں لگا کر آسان کمائی کے چکروں میں پڑ گئے ہیں۔ یہ نت نئی رہائشی سکیمیں اس قوم کو ایک بدترین غذائی بحران کی طرف دھکیل رہی ہیں آن لائن کے مطابق گذشتہ روز ایک بین الاقوامی میگزین ”دی اکنامسٹ” نے بھی اس طرح ایک رپورٹ بھی شائع کی جبکہ فیصل آباد ،جھنگ ،لاہور سمیت دیگر اضلاع میں گذشتہ چارسالوں کے دوران ہزاروں ایکڑ زرعی اور باغات والی اراضی کو رہائشی کالونی مین تبدیلی کردیا گیا ، پاکستان اس وقت ان زرعی ممالک میں سر فہرست ہے جہاں زرعی زمین تیزی سے رہائشی کالونیوں میں تبدیل ہو رہی ہے صرف فیصل آباد اور لاہور کے اردگرد گذشتہ چارسالوں میں لاکھوں ٹن گندم پیدا کرنے والا زرعی رقبہ رہائشی کالونیوں کا حصہ بن گیا ہے پاکستان میں آرائشی پودوں کی جگہ اب اجناس کے پودے لگانے کی ضرورت ہے۔