کراچی ( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن نے بلدیاتی الیکشن کے لیے انتخابی عوام رابطہ م ہم کا آغاز کردیا ہے۔اس حوالے سے اتوار کو بلاول ہاﺅس سے اسٹار گیٹ تک عوامی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں گاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔کارکنان نے پارٹی رہنماﺅں کی تصاویر اور پرچم اٹھارکھے تھے۔ریلی کے شرکا نے راستے بھر نعرے بازی کی۔اب شہر قائد کس کا۔بھٹو بھٹوکا۔۔۔کراچی کا مئیر ۔۔۔۔جیالا جیالا۔۔۔۔ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نثار کھوڑو۔وقار مہدی۔سعید غنی ۔آصف خان اور دیگر نے کی۔پی پی رہنماﺅں نے کہا کہ کراچی کی خدمت پیپلز پارٹی کررہی ہے۔اس شہر میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن میں میں صرف تیر چلے گا۔عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں۔کراچی کا مئیر اب جیالا ہوگا۔عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں۔اس شہر کے مسائل بلاول بھٹو کی قیادت میں ہم حل کریں گے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ مخالفین نے بھی مان لیا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے آپ کو دکھا دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کی ہر نشست پر ہمارا امیدوار ہے۔دیگر سیاسی جماعتوں نے نشستیں خالی چھوڑ دی ہیں۔ہم نے ووٹ کے لیے جانوں کی قربانی دی۔ووٹ کا حق عوام کو ملنا چاہئے۔ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ سندھ کا دارالحکومت ہے اور رہیگا، سندھ ایک رہیگا کوئی نہیں توڑ سکتا۔ذوالفقار بھٹو کے دور میں لیاقت آباد مارکیٹ بنوائی۔کراچی کے ہر ضلع میں دوسو ارب روپے کے پیکج سے ترقیاتی کام کروائے۔ہم جیتے یا نہیں لیکن کسی ضلع کو نہیں بھولے۔یہ پیپلزپارٹی ہے جو کہتی ہے یہ میرا کراچی ہے، میرا سندھ ہے۔پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ ریلی میں عوام کی شرکت نے ثابت کردیا کہ کراچی کس کا ہے۔آج مختلف سیاسی جماعتیں کراچی کے لیے بات کرتی ہیں۔اپنے مفاد کے لیے کراچی یاد آتا ہے۔پیپلز پارٹی نے کراچی میں بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق چودہ برسوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔ وقار مہدی نے کہا کہ جس شارع فیصل پر ہم موجود ہیں یہ بھی پیپلزپارٹی نے بنوایا ہے۔15 جنوری کو عوام پیپلزپارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔پی پی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا کہ کراچی کا آئندہ میئر جیالا ہوگا۔اب کراچی میں پیپلز پارٹی کی بلدیاتی حکومتیں ہوں گی۔