اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااورسابق وفاقی وزیرفوادچوہدری نے کہاہے کہ8جولائی کو پریس کانفرنس میں خبردار کیا تھا کہ نومبر دسمبر میں آٹے کا بد ترین بحران پیدا ہو گا۔ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ بد قسمتی سے حکومت اور ادارے کئی ماہ سے صرف عمران خان کا سیاسی قد کم کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف رہے اور اب باقی معاملات کی طرح آٹے کا یہ بحران بھی ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔