لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر حد نگاہ کم ہونے سے بیرون اور اندرون ملک آنے اورجانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز 204 دھند کے باعث لینڈ نہ کرسکی اور اس کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا۔پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز 322 دھند کے باعث اڑان نہ بھر سکی ۔پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی 860 ،ائیر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471 ،ائیر بلیو کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 431 ،سرین ائیر لائن کی کراچی سے آنے 520 ،عمان ائیر لائن کی مسقط سے آنے والی 343 ،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 303 ،پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی760 ،ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401 ،سرین ائیر لائن کی شارجہ جانے والی پرواز 721 جبکہ پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303 تاخیر کا شکارر
ہیں جس کی وجہ سے مسافروںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔