کراچی( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے بھوک ہڑتالی کیمپ پر پہنچے اور بھوک ہڑتالیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ، سردار عبدالرحیم نے ایس یو پی کے مرکزی رہنما سید زین شاہ اور دیگر بھوک ہڑتالیوں کو جوس پلا کر بھوک ہڑتال ختم کروائی۔ اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ کے موجودہ حالات میں سب کو یکجا ہونا ہوگا، ہمارا موقف واضح ہے کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت قابل قبول نہیں، وفاقی کمیٹی سندھ دشمنی پر مبنی ہے ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے دوہرا بلدیاتی نظام رائج کیا تھا جس کو سندھ کے عوام نے پیر صاحب پگارا کی قیادت میں ختم کروایا، سندھ کا ایک انچ بھی قبضہ نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ صوبوں کی مرضی کے بغیر قومی اسمبلی کے آئین میں ترمیم کی گئی۔ سندھ کی عوام اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے جاگ رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے اختیار وفاق کو دینے سے اٹھارویں ترمیم مکمل طور پر ختم ہو جائے گی ، سندھ ایکشن کمیٹی کے صدر سید زین شاہ نے بھوک ہڑتالیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ایکشن کمیٹی میں شامل قومپرست تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی، سندھ کو تقسیم کرنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کو ہم ہر گز تسلیم نہیں کرتے ، سندھ اسمبلی نے قرارداد پاس کرکے صوبوں کے تمام اختیارات وفاق کے حوالے کردیئے ہیں جو صوبوں کے ساتھ بڑی زیادتی ہے، اور صوبوں سے حقوق چھیننے کی کوشش کی گئی ہے ،ہمارے وطن کو ٹکڑے کرنے کی سازش کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کے نام پر صوبوں کا استحصال ہمیں قبول نہیں، ملک کے حالات سیاسی طور پر انتہائی خراب ہیں معشیت ڈوبنے کو ہے، ایکسپورٹ دن بہ دن گر رہی ہے ،ویسٹرن بارڈر سے مسلسل دہشتگردوں کے حملے ہورہے ہیں ، سید زین شاہ نے کہا کہ نیب زدہ کو حکومت دی گئی ہے ،تاریخی وطنوں کو چھیڑنے سے احساس محرومی شدت سے بڑے گی ، سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ایک کروڑ سے زائد سندھ کے لوگ متاثر ہوئے ہیں وہ پہلے سے پریشان ہے اسٹیبلشمنٹ کو چاہیے کہ وہ ان سازشی عناصروں کو لگا دے ، اس قسم کی قرارداد فوری طور پر واپس نہیں لیا گیا تو پورے سندھ میں سخت احتجاج کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ زرداری تاریخ میں میر جعفر کے طور پر پہچانے جائینگے۔