ٹنڈو جام ( بیورو رپورٹ ) عالمی شہرت یافتہ ویٹرنری ماہر اور سندھ زرعی یونیورسٹی کے المنائی ڈاکٹر عنایت اللہ کاٹھیو امریکا میں انتقال کر گئے، سندہ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اظہار افسوس کیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد، امریکا میں مقیم وٹرینری ماہر اور سندہ زرعی یونیورسٹی کے گریجوئیٹ ڈاکٹر عنایت اللہ کاٹھیو 69 برس کی عمر میں دل کے عارضے کی وجہ سے امریکا میں انتقال کر گئے ہیں، جس کی خبر ملتے ہی سندھ سمیت ملک بھر کی ویٹرنری کمیونٹی میں دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر کاٹھیو 8 ستمبر 1953 کو ضلع لاڑکانہ کے شہر نصیر آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1978 میں زرعی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری اینڈ ویٹرنری سائنسز سے ڈی وی ایم کی ڈگری مکمل کی، اور 1981 میں وہ فیلوشپ کے لیے واشنگٹن کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی مسوری، کولمبیا اور آئیووا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کی۔ اپنے کیریئر کے دوران، انہوں نے حکومت سندھ میں بطور ویٹرنرین FAO میں بطور ریسرچ آفیسر اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام میں کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر کاٹھیو بین الاقوامی اخبارات میں سائنسی مضامین لکھتے تھے اور مختلف امریکی ٹی وی چینلز پر ویٹرنری سائنس سے متعلق پروگرام کرتے تھے، جن میں فاکس ٹی وی، ہیزلٹن ٹی وی، فلاڈیلفیا ٹی وی، پی اے ایکس ٹی وی شامل ہیں، سیاسی اور عالی سیاسی رھنماؤں سے قریبی مراسم ہونے کی وجہ اسے پاکستانی ڈپلومیٹ کی حیثیت بھی حاصل تھی، جبکہ ان کے امریکا کے بیشتر صدور اور سینیٹرز سے قریبی تعلقات تھے، ڈاکٹر کاٹھیو کی 2002 سے امریکی شہر پِٹسن اور میکسیکو میں جانوروں کے کلینک تھے، جہاں پر امرکی سینیٹر ھیلری کلنٹن سمیت امریکا کے مشہور لوگوں کے پالتو جانوروں کا علاج بھی کرتا تھا۔ دوسری جانب سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے ڈاکٹر عنایت اللہ کاٹھیو کے انتقال کو ویٹرنری کی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کاٹھیو امریکا میں ہونے کے باوجود سندھ سمیت ملک کے لیے عظیم خدمات انجام دیتے رہے۔ انہوں نے تاحیات سندھ زرعی یونیورسٹی کے طلباء کو دنیا میں ہونے والی ویٹرنری سائنسز کی ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ لیبارٹری اور سرجری کے کام بھی سکھاتے رہے۔ اور وہ مختلف اداروں کے توسط سے دنیا میں جانوروں کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔ ڈاکٹر مری نے کہا ڈاکٹر کاٹھیو ایک قابل ویٹرنری ماہر تھے، جس کی پوری دنیا متعرف تھی۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر کاٹھیو کی انتقال کے بعد ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی، ہم ان کے لواحقین اور چاھنے والوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔