کراچی(بیورو رپورٹ) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن ASO نے خفیہ اطلاع ملنے پر ریڑھی گوٹھ کڈارو کریک کے قریب سمندر میں مشکوک لانچ کی موجودگی کی اطلاع پر کسٹمز افسران اور عملہ کو اپنی اسپیڈ بوٹ پر روانہ کیا Aso کے عملہ نے سمندر میں اس مشکوک لانچ کی تلاش شروع کی تو ریڑھی گوٹھ کے قریب کھلے سمندر میں ایک لانچ کو میں کھڑے دیکھا تو کسٹم افسران اور عملہ نے لانچ کی تلاشی لی جس کے نتیجہ میں لانچ میں خصوصی طور پر بنائے گئے خفیہ خانوں سے کاٹن بیگ میں لپٹے ھوئے 10 پولی تھین پیکٹ ایمفیٹامائن کرسٹل جن کا کل وزن 10 کلو گرام اور 20 بیگ چرس جن کا کل وزن 200 کلو گرام ھے
(ٹوٹل وزن 210 کلو گرام ) برآمد کر کے تحویل میں لے کر ضبط کئےھیں ضبط شدہ منشیات کی کل مالیت 17 کروڑ روپے ھے اسمگلنگ میں استعمال لانچ جس کی مالیت 50 لاکھ روپے اس کو بھی ضبط کر لیا ھےبرآمد شدہ منشیات اور لانچ قبضہ میں لے کر کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ھے۔لانچ اور منشیات کو Aso ھیڈ کوارٹر گھاس بندر پر منتقل کر دیا گیا ھے۔مزید تفتیش جاری ھے اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ھیں