لاہور(نمائندہ خصوصی) ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 1.09 فیصد کا اضافہ ہواجس سے مہنگائی کی مجموعی شرح 30.60 فیصد ریکارڈ کی گئی،23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،9 کی قیمتوںمیں کمی جبکہ 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ محکمہ ادارہ شماریات کے مطابق برائلر چکن کی قیمت میں 53 روپے 16 پیسے ، باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 2 پیسے ،20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 78 روپے 82 پیسے ،پیاز 5 روپے 7 پیسے ،مٹن 9 روپے 42 پیسے ، کیلے فی درجن 3 روپے 45 پیسے مہنگے ہوئے۔اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 9 اشیا ءسستی ہوئیں جبکہ 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔آلو فی کلو 2 روپے 3 پیسے سستے ہوئے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 21 روپے 78 پیسے سستا ہوا جبکہ انڈے فی درجن 3 روپے 67 پیسے سستے ہوئے۔