اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )ملک میں کورونا کے مزید 23 مثبت کیسز رپورٹ، 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3ہزار 910کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران3ہزار910کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے23افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ24گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح0.59 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔