لنڈی کوتل( نمائندہ خصوصی)خیبر نارکوٹکس ایرڈیکشن و لنڈی کوتل پولیس کی منشیات کے خلاف طورخم مچینی چیک پوسٹ کے قریب بڑی و اہم کاروائی ۔افغانستان سے آنے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے49 کلو800گرام ہیروئن برآمد بین الاقوامی اسمگلر کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمران خان کے احکامات پر ایس ایچ او لنڈی کوتل اکبر آفریدی کی نگرانی میں نارکوٹکس ایرڈیکشن ٹیم انچارج ذولفقار اور قمر عباس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ افغانستان سے ٹرانزٹ ٹرک میں منشیات کی بڑی مقدار پاکستان سمگل کی جائے گی۔ جس پر طورخم مچنی چیک پوسٹ پر خصوصی ناکہ بندی کی گئی۔ مشکوک ٹرک نمبر KBL 77437 کو تلاشی کے غرض سے روکا گیا۔جامع تلاشی کے دوران ٹرک کے مختلف خفیہ خانوں سے 49 کلو 800 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔جبکہ ملزم نور اللہ ولد عبد الستار قوم افغانی سکنہ افغانستان کو گرفتار کرکے لنڈی کوتل حوالات منتقل کر دیا گیا۔جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او عمران خان نے کہا کہ منشیات کے خلاف کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ٹرانزٹ گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کے ہروئین برآمد کرنے پر NTE خیبر اور ایس ایچ او اکبر آفریدی کو شاباش دی اور آئندہ بھی اسی طرح کاروائیاں جاری رکنے کی ہدایت جاری کئے۔