کراچی ( نیٹ نیوز)
پاکستان کے بگڑتے معاشی حالات کے پیشِ نظر سب سے بڑی ٹریکٹر بنانے والی ’ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ‘ نے آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹریکٹرز کی خریداری میں کمی اور مالی بحران کے باعث آپریشن بند کر رہے ہیں۔ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر اطلاع دے دی کہ غیر معینہ مدت تک کمپنی بند رہے گی