اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ایکسائز کے ٹیکسز کی مد میں پانچ ارب روپے جمع کیے گئے، ایف بی آر کے ٹیکس کی مد میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے چار ارب روپے جمع کیے، ٹیکس کلیکشن میں ریکارڈ اضافہ حکومتی پالیسیوں اور موثر حکمت عملی اور بہترین عوامی سہولیات کے سبب ممکن ہوا، بلال اعظم ڈایریکٹر ایکسائز اسلام آباد کے مطابق ٹیکس کولیکشن میں اضافہ لوگوں کی دی جانے والی سہولیات ڈور ٹو ڈور رجسٹریشن , آئن لائن ٹوکن ٹیکس ، روڈ چیکنک اور اسلام آباد میں مختلف پارکس میں دی جانے والی سروسزز کی وجہ سے ہوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ڈایریکٹر ایکسائز اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے سال میں یہ کولیکشن اس سے زیادہ ہوگی۔