کراچی(نمائندہ خصوصی) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایئر پورٹس کی نجکاری اور آوٹ سورسنگ پر کام تیز کر دیا۔سی اے اے کی اعلی انتظامیہ نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئر پورٹس سے متعلق ہنگامی بنیاد پر تمام ڈائریکٹوریٹ سے ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے تیمور اقبال نے مراسلے لکھ دیا اور حکومت کو ایئر پورٹس کے اعداد و شمار پیش کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں سی اے اے کے تمام ڈائریکٹوریٹ سے ہنگامی بنیاد پر اعداد و شمار پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔سی اے اے انتظامیہ کو وزیرِ اعظم نے فوری طور پر ایئر پورٹس کی آوٹ سورسنگ کا پلان مرتب کرنے کا حکم دیا تھا۔سی اے اے ذرائع مطابق قطر حکومت پاکستان کے 3 بڑے ایئر پورٹس آوٹ سورسنگ کے طور لینے میں دلچسپی رکھتی ہے اور شعبہ کارگو میں بھی قطر نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے حکام نے کارگو شعبہ بھی آٹ سورس کرنے کے لیے سفارش کر دی ہے۔کویڈ 19کے پھیلاو کے خطرات کے پیشِ نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے ایئر پورٹس پر اقدامات شروع کر دیے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق این سی او سی کی ہدایات کے مطابق ایئر پورٹس پر جراثیم کش اسپرے جاری ہے۔